کالج آف نرسنگ کورنگی کا زریں اصول ”جسنے ایک بھی شخص کی زندگی بچاٸی اسنے گویا سارے انسانوں کی جان بچالی”
by Shabbir Hussain Jatial
ماحولیاتی تغیر سے آنے والی قدرتی آفات اور حادثات کا شکار ھوکر وطنٍ عزیز کے کٸی افراد ہسپتالوں تک پہنچتے پہنچتے اپنی زندگیاں گنوا بیٹھتے یا معذور ھوکر ناقابل تلافی نقصانات کا شکار ہوجاتے ہیں۔ کٸی ایک تحقیقاقات اور مشادھدات سے ثابت ہوا ہے کہ اگر ناگہانی آفات کے شکار ایسےافراد کو بروقت طبی امداد مل جاۓ تو کتنی ہی جانیں بچ جاتی ہیں یا وہ مسقل معذوری سے بچ جاتے ہیں۔
اسی بات کو مدٍ نظر رکھتے ہوے صوباٸی وزیرٍ صحت نے ذاتی دلچسپی پر دارالحکومت کراچی میں 1122 اور PSLP نے رضاکاروں کو زندگی بچانے والی مہارتوں سکھانے کو سراہتی رہی ہیں ۔ اس مہم شروع کرنے کا مقصد ایسے تربیت یافتہ رضاکاروں کی کثیر تعداد بنانا ہے جو فور طبی امداد پہنچانے کی مہارتوں کی تربیت دیکر موقع حادثات اور آفات پر متاثر لوگوں کی فوری مدد کرسکیں اور زندگی بچانے کے عمل میں شریک ھوکر قومی خدمت سر انجام دے سکیں۔
اس عظیم مہم کا متحرک حصہ بننے کے لیے کورنگی کالج آف نرسنگ نے اپنے تقریباً 260 طلباء کو فوری طبی مہارتیں سکھانے کی تربیتی سیشنز شروع کر رکھے ہیں۔
اسی سلسلے میں پہلے سیشن میں پاکستان لاٸیف سیورس پروگرام- (PLSP ) کے بین الاقوامی ساکھ کے ماہرین محمد شعیب, مسٹر ایاز, ڈاکٹر حنا , مسٹر علی اور نرس پروفیشنل حنا گیلانی نے کالج میں آکر BSN کے تقریباً 50- طلباء کو اچانک حادثے میں سانس رکنے کی بحالی ,دل کی اچانک بند ھونے والی دھڑکن بحال کرنے اور خون بہنے کو روکنے کی ایمرجنسی موقع پر فوری طبی امداد پہنچانے کی بہترین عملی تربیت فراھم کی تھی۔
آج 73 طلباء کی ٹریننگ مکمل ہوٸی۔ آجکے ٹرینگ سیشن میں کالج کے چار فیکلٹی اور دو اسٹوڈینٹس نے ماسٹر ٹرینر کی تربیت کا پہلا سیشن بھی کامیابی سے پاس کیا۔ دوسرے اور تیسرے ٹریننگ سیشن کے بعد یہی فیکلٹی مسٹر مدن لال, مسٹر ثاقب مس زبیدہ اور کملا کماری خود (PLSP) مصدقہ ماسٹرز ٹرینرز بنکر نہ صرف اپنے کالیج بلکہ دوسرے اداروں میں بھی اس ضروری ٹریننگ دے سکینگے۔
اسی سلسلے میں کورنگی کالج کے طلباء چند دن پہلے فرسٹ ایٸر کے 64 طلباء کی کراچی ایکسپو سینٹر میں قاٸم 1122 اور SERS کے ماہر ٹرینرس سے موقع حادثات یا قدرتی آفات پر زندگی بچانے والی فوری تربیت حاصل کرچکے ہیں۔
جلد ہی باقی رہ جانے والے تقریباً 60 طلباء کو اسی اھم ٹریننگ کے عمل سے گذار کر انہیں بھی زندگی بچانے والے چلتے پھرتے رضاکاروں میں تبدیل کرنے کی ھر ممکن کوشش کی جاٸیگی۔ تاکہ یہ اسٹوڈینٹس روڈوں راستوں کمیونٹیز یا کبھی اگر حکومت کو بہت رضاکاروں کی ضرورت پڑ جاۓ تو یہ تربیت یافتہ فورس فوری مدد کے لیے انا کردار ادا کرسکے۔
اس تربیتی مہم میں کالیج کی جواں سال فیکلٹی ثاقب سرفراز, مس شکیلا , مس سمیرا , مس عشرت اور مسٹر طارق لغاری وغیرہ مسلسل مدد فراہم کرنے میں پیش پیش ہیں جبکہ کالج کے پرنسیپل سر شبیر حسین جھتیال کے ساتھ مس رضیہ فلپ مس نسرین وغیرہ انتظامی معاملات کو دیکھ رہیں تھیں۔
حالیہ تربیتی سیشن کےاختتام پر معزز ٹرینرس کی خاطر تواضع اور روایتی آٶ بھگت کے دوران مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے آٸندہ کورنگی کالیج کو اس عظیم مہم کا پارٹنر بنانے پر مفاہمت ھوی تاکہ اسے مستقبل میںن نہ صرف جاری رکھا جاسکے بلکہ دوسرے نرسنگ کالجوں تک پھیلایا بھی جا سکے۔
اور یوں ماہر والنٹیٸرس کو زندگی بچانے والی مہارتوں سکھانے کاسلسلہ جاری و ساری رکھا جا سکے تاکہ کثیر مرد و خواتین کو فور طبی امداد پہنچانے کی مہارتوں کی تربیت دیکر موقع حادثات اور آفات پر متاثر لوگوں کی فوری مدد ممکن ھو سکے۔
کورنگی کالج اس بات پر یقین رکھتا ہے اس اپنے تقریباً 260 طلباء کو فوری طبی مہارتیں سکھانے کی تربیتی سیشنز کے بعد ھمارے طلباء اور ماسٹر ٹرینرز اس سلسلے کو آگے بڑھاٸینگے کہ کچھ وقت کے بعد ھمارے نرس بھی کالج آف نرسنگ NICH کی طرح ڈاکٹرز پٸرامیڈکس اور فارماسسٹ کو BSL کے ٹرینگ دی رہے ہونگے۔
Comments
Post a Comment
Give your Comments here... اپنی رائے کا اظہار یہاں کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔