پنجاب پولیس کا رات گئے نرسز ہاسٹل پر چھاپا ایک نرس نے سماءٹی وی سے بات کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ پنجا ب حکومت ہمیں حراساں کر رہی ہے ، رات گئے نرسز ہاسٹل پر چھاپا مارا گیا ۔ چھاپا مار کارروائی میں جینٹس پولیس کے ساتھ ایم ایس میو ہستپال کا رائٹ ہینڈ بشارت نامی شخص بھی موجود تھا جنہوں نے خواتین پر تشدد کیا اور کمروں میں گھس گئے ۔ نرس کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کو دیکھ کر کچھ لڑکیاں فرار ہونے میںکامیاب ہو گئی جبکہ متعدد نرسوں کا تاحال کچھ پتہ نہیں ہے کہ انہیں گرفتار کر کے کہاں لیجایا گیا ہے ۔ ”اگر انہوں نے ہمیں گرفتار ہی کرنا ہے تو یہاں آکر کریں کمروں میںاکر تشدد کیوں کیا جا رہا ہے ؟ کیا ہم کسی کی بیٹیاں یا بہنیں نہیں ہیں ؟ http://bit.ly/2fMFZJo
via Pakistani Nurses http://bit.ly/2eTVy4I
Comments
Post a Comment
Give your Comments here... اپنی رائے کا اظہار یہاں کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔