میل اسکول آف نرسنگ (سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی نمبر 5- کراچی) ایک خود مختار ادارہ ہے ڈی ڈی او پاورز پرنسپل کے پاس ہیں۔ مگر ہم صرف پانی سے نہیں بہت ساری محرومیوں کا شکار ہیں۔ مثلاً پرنسپل سیٹ خالی ہے۔ وائس پرنسپل کے پاس پرنسپل اور ڈی ڈی او چارج ہے۔ اسکول کے پاس بجٹ نہیں ہے۔ پہلے سیلف فائنانس کی سیٹیں تھیں اس کا بجٹ تھا تو اس میں سے کافی معاملات حل ہوجاتے تھے۔ اب نہ سیلف کی سیٹیں ہیں اور نہ اس اکاونٹ میں پیسے ہیں۔ پچھلی پرنسپلز پورا اکاونٹ خالی کر گئی ہیں۔ گورنمنٹ بجٹ اب تک ملا نہیں۔ ہماری اپنی بلڈنگ نہیں ہے۔ ہم اب تک اسپتال کی بلڈنگ ۔بجلی گیس پانی۔ سیورج پارکنگ اور تمام سہولیات استعمال کر رہے ہیں۔ جسکی وجہ سے بہت سارے مسائل ہیں ان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ غور طلب ہیں۔ اساتذہ کے لیئے لیکچر بنانے سے لیکچر دینے تک کی سہولیات کا فقدان ہے۔ اساتذہ کے لیئے انکے ڈیزیگنیشن کے لحاظ سے آفس چیئرز ٹیبل سیپریسی پرائیویسی اکیڈمک انوائرمنٹ کا فقدان ہے۔ طلباء کا وظیفہ ناپید ہے۔ طلباء کے لیئے کلاس روم کی کمی کے باعث ابھی جن تھرڈ ایئر کے طلباء نے امتحان بھی نہیں دیا مجبوراً ریلیو کر دیا ۔کہ جب نیا فرسٹ ایئر بیچ آئے گا تو ان کے لیئے کلاس روم نہیں۔ جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ ہمارا 2017 کا بیچ 2018 میں امتحان دے چکا ہے سیشن وہی ہے۔ مگر بیچ بڑھ گئے امتحانات پورا ایک سال لیٹ ہورہا ہے۔ تو ایسے میں اگر کوئی اپنی ذاتی تنخواہ میں اپنے لیئے پانی کا بندوبست کرتا ہے تو کیا غلط ہے۔ آئیڈیل دنیا میں کچھ بھی نہیں ۔سیچویشنل ہی چلنا پڑتا ہے۔ لہذہ پانی کا کسی کو بھی منع کرنا اخلاقی شرعی جرم ضرور ہے۔ بچوں کے کریکیولم وزٹ کے لیئے سرکاری گاڑی نہیں مگر ڈرائیور موجود ہیں۔ ڈسپیجر کے لیئے سرکاری بائیک نہیں مگر ڈسپیجر موجود ہے۔ ٹیلیفون بھی نان پیمنٹ پر بند ہے۔ کمپیوٹر ہیں مگر انٹرنیٹ نہیں۔ ہر کوئی اپنی مدد آپ کے تحت وقت گزار رہا ہے۔ پرنٹر ہے۔ مگر پیپر اور ٹیونر نہیں۔ فوٹو کاپیئر ہے مگر ٹیونر اور پیپر نہیں۔ ہم اساتذہ آپس میں کلیکشن کر کے اپنی روز مراہ کی اشیاء کارکی پانی پیپر وغیرہ وغیرہ منگواتے ہیں۔ کوئی نان پروفیشنل سبجیکٹ مثلاً اسلامیات۔ انگلش۔ فزکس۔ کمیسٹری۔ پاک اسٹڈی کے لیئے ٹیچرز نہیں۔ نرسنگ ٹیچرز ہی مجبوراً ٹیچ کر رہے ہیں۔ دعا گو محمد اقبال آرائیں نرسنگ انسٹرکٹر میل اسکول آف نرسنگ سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی نمبر 5- کراچی
The Pakistan Nursing & Midwifery Council (PNMC) has introduced a new uniform dress code for nurses working in clinical settings across the country. The announcement, in an official letter from the PNMC dated January 31, 2024, stated guidance about professional attire of nursing staff in Pakistan. The new dress code approved during the 6th session of the council held from January 15-17, 2024, under the leadership of Ms. Farzana Zulfiger, President of PNMC, specifies new uniforms for male and female nurses. Female nurses are to wear a dark blue shalwar kameez with a nameplate, accompanied by a white coat and a blue scarf/dupatta. Male nurses are required to wear dark blue scrubs along with a nameplate. Category Uniform Female Nurses Dark blue shalwar kameez with nameplate, white coat or blue scarf/dupatta Male Nurses Dark blue scrubs with nameplate Health Departments across Punjab, Sindh, Balochistan, Khyber P...
Comments
Post a Comment
Give your Comments here... اپنی رائے کا اظہار یہاں کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔