چھٹی کے لئیے بھی اب آن لائن درخواست دیں

 محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب نے ڈاکٹرز، نرسز سمیت تمام ہیلتھ پروفیشنلز کو چھٹی دینے کا نیا نظام متعارف کروا دیا۔ چھ ماہ تک کی چھٹی کیلئے آن لائن درخواست دینی ہوگی۔ 22 جون سے ہاتھ سے لکھی چھٹی کی درخواستیں وصول نہیں کی جائیں گی۔ اس نظام کا مقصد ڈاکٹرز، نرسز سمیت تمام ہیلتھ پروفیشنلز کو بار بار سیکرٹریٹ کے چکر لگانے سے بچانا ہے۔