فیڈرل نرسز جوانٹ ایکشن کمیٹی کے نمائندگان نے آج وفاقی منسٹر براۓ نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن جناب عامر محمود کیانی سے ملاقات کی۔ ملاقات انتہائی مثبت ماحول میں ہوئی۔ پچھلے ہفتے فیڈرل نرسز جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے جو ڈیمانڈز وفاقی وزیر کو پیش کی تھی ان ڈیمانڈز کے سب نقاط پر تفصیل سے بات چیت ہوئی۔ وفاقی وزیر نے نرسز کے مسائل کو بغور سنا اور سب مسائل کے مناسب حل کا یقین دلایا۔
ان نقاط کے علاوہ نرسز نے یہ بھی ڈیمانڈ کی کہ وزیر اعظم کی نرسنگ ٹاسک فورس میں وفاقی نرسز کے نمائندگان کو بھی شامل کیا جاۓ۔ جس پر وفاقی وزیر نے یقین دلایا کے وہ وزیر اعظم سے اپنی اگلی ملاقات میں اس بارے میں گزارش پیش گے۔ اس کے علاوہ وفاقی وزیر نے فیڈرل گورنمنٹ ہسپتال کے ملازمین کی تنخواہ جاری کرنے کے احکامات جاری کئے اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے لیے فائل موو کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔
Comments
Post a Comment
Give your Comments here... اپنی رائے کا اظہار یہاں کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔