آج مورخہ 20 نومبر کو فیڈرل نرسز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ممبران نے پالیمانی سیکریٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پارلیمانی سیکریٹری کو فیڈرل نرسز کے دیرینہ مسائل کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
نرسز کی پروموشنز، سروس سٹرکچر، الائونسز، نرسز کی کمی، سٹوڈنٹ نرسز کا وظیفہ، کانٹریکٹ ملازمین کی مسائل، اور اعلی پیشہ ورانہ تعلیم کے مواقہ جیسے معاملات پر تفصیل سے بات چیت ہوئی۔ اس کے علاوہ یہ بھی گزارش کی گئی کہ نرسز کے تمام معاملات میں میرٹ اور مقابلے کے رجحان کو فروغ دیا جائے تا کہ نرسنگ کے شعبے کے معیارات مزید بہتر ہو سکیں۔
مزید یہ کہ پارلیمانی سیکریٹری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزیر اعظم عمران خان سے باقاعدہ منظوری کے بعد اگلے سال کو نرسنگ کے سال کے طور پر منایا جائے گا۔
ReplyDeleteVery nice my dear friends
This comment has been removed by the author.
DeleteThank you dear..
ReplyDeleteGreat efforts
ReplyDelete