By Altaf Abro
پریس رلیز۔
آج ینگ نرسز ایسوسیئشن سندھ اور پروانشل نرسز ایسوسیئسشن سندھ کے الحاق سے بنی ہوئی سندھ نرسز الائنس کی میٹنگ سول ہسپتال کراچی میں ہوئی جس میں سندہ نرسز الائنس کمیٹی ممبران جناب اعجاز کلیری، جناب غلام دستگیر اوڈانو، ہیرہ لعل، اور ینگ نرسز ایسوسیئشن اور پروانشل نرسز ایسوسیئشن کے اہم عھدیداران جناب امجد خان ، واحد جمالی، شاہد اقبال، عابد عباسی، عمران کلادی، منیم مروت شامل تھے اور اسکے علاوہ کراچی ڈیوژن کے تمام یونٹس ہسپتال کے عھدیداران بھی شامل تھی۔
میٹنگ میں موجود تمام سندھ نرسز الائنس کمیٹی کے ممبران اور کراچی ڈویژن کے ینگ نرسز ایسوسیئشن اور پروانشل نرسز ایسوسیئشن کے تمام عھدیداران نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور موجودہ صورتحال پے دیکھتے سندھ نرسز الائنس کے فیصلے کی حمایت کی کراچی کے تمام نرسز 29اپرل کے پروٹیسٹ میں بہرپور شرکت کرینگے۔
سندھ نرسز الائنس کی کمیٹی نے مزید بتایہ کے سروس اسٹرکچر اور ھیلتھ فروفیشنلز الائونس کی فائل سیکٹری فنانس کے پاس گرزشتہ 10 دنوں سے موجود ہے مگر سیکٹری فنانس مختلف بہانے کرکے کام کو ڈیلے کر رہے ہیں جب کے ہماری کمیٹی نے 16 اپرل کا احتجاج موخر کرکے وقت دیا تھا اب ہم کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کرینگے اور اپنے حق کے لئے ڈٹ کے کھڑے حوجائینگے۔
سول ہسپتال کراچی سمیت تمام ہسپتال کے عھدیداران نے اس فیصلے کی حمایت کی اور بہرپور شرکت کا عندیہ دیا انشاءاللہ اب 29 اپرل کو پریس کلب کلب کراچی پہنچ کے بغیر کسی نوٹیفکیشن کے واپس نہیں جائینگے تمام سندہ کے نرسز سے اپیل ہے کہ 29 اپرل پریس کلب کراچی کہ لئے اپنی قمر کس لیں۔
_SINDH NURSES ALLAINCE _(Official)_