عمران گل کالادی: سندھ نرسز الائنس نے مطالبات کی منظوری کے لئے پیر29 اپریل کو احتجاجی دھرنے کا اعلان کردیا پیر سے کراچی پریس کلب پر احتجاجی دھرنا اور سندھ کے اسپتالوں میں ہڑتال کا اعلان 2017 سے مطالبات کی منظوی کے لئے آواز اٹھا رہے ہیں، سندھ نرسز الائنس سندھ حکومت ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے، رہنماء سروس اسٹرکچر پر عملدرآمد، ہیلتھ پروفیشنل الاونس کی فراہمی، طلبا کی تنخواہ میں اضافہ اور دیگر مطالبات مانے جائیں، سندھ نرسز الائنس 16 اپریل 2019 کو کراچی پریس کلب کے سامنے دھرنے اور اسٹرائیک ک اعلان کیا تھا، رہنماء محکمہ صحت نے 10 دن کا وقت مانگا تھا مگر معاملہ حل نہ ہوسکا، سندھ نرسز الائنس کے حیدرآباد میں آج منعقدہ اجلاس میں حتمی فیصلہ
الطاف ابڑو: آج سندہ نرسز الائنس کی حیدرآباد میں کامیاب میٹنگ ہوئی جس میں مکمل اکثریت سے 29 اپرل کو پریس کلب کراچی میں دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا نرسز نے کیا کہ ہمیں 16 گریڈ میں اپائنٹ کیا جاتہ ہے ہے اور 16 میں ہی ریٹائر کیا جاتہ ہے اس وقت تمام محکموں کا سروس اسٹرکچر بن چکا ہے جب کے نرسز کا سروس اسٹرکچر نہی بنا اور نا ھیلتھ پروفیشنل الائونس مل رہا ہے جب کہ تمام صوبو کو اپنے حقوق مل رہے ہیں سندہ ھیلتھ ڈیپارٹمینٹ اور فنانس مسلسل ہمارے کاموں میں تاخیر کر رہا ہے۔
سندہ نرسز الائنس کی کمیٹی کراچی سے آکے حیدرآباد کی میٹنگ میں شامل ہوئی جس میں جناب اعجاز علی کلیری، عطاحسین راجپر، ہیرہ لعل، واحدجمالی، شاہد اقبال، نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے 16 اپرل کے احتجاج کو موخر کرکے فنانس ڈیپارٹمینٹ کو موقعہ دیا کہ وہ مسائل حل کریں مگر مسلسل ہمارے کام تاخیر کا شکار ہیں سندہ گورنمنٹ کا یہ ناروہ سلوک غیرمناسب ہے۔
سندہ نرسز الائنس کی لیڈرز نے کہا کہ اب ہم 29 اپرل کو پریس کلب کراچی احتجاج پے کرینگے اور سندہ کے تمام ہسپتال خالی کام چہوڑ کے پریس کلب پے آئینگے۔
حیدرآباد کے نرسز اور اہم عھدیداران جس میں بدر ابڑو، میڈم گلناز، الطاف ابڑو نے اپنے خطاب میں کہا کہ حیدرآباد کہ تمام نرسز سندہ نرسز الائنس کا خیر مقدم کرتے ہیں اور کہا کہ 29 اپرل کو پریس کلب کراچی میں دھرنے کی حمایت کرتے ہیں اور حیدرآباد کے تمام ہسپتال جس میں لمس یونیورسٹی ہسپتال، جامشورو، سر سی جے ہسپتال، CDF ہسپتال، بھٹائی ہسپتال، سروس ہسپتال، سندہ گورنمنٹ ہسپتال قاسم آباد، کوٹری ہسپتال، کوہثار ہسپتال اور ارد گرد کے ہسپتال کے نرسز نے عندیہ دیا کہ ہم سب نرسز 29 اپرل کو پریس کلب کراچی میں احتجاج میں شمولیت اختیار کرینگے۔
سانگہڑ، نوابشاہ، ٹھٹہ، میرپورخاص، مٹھی اور بدین کے۔نرسز نے بھی حیدرآباد کی میٹنگ میں شرکت کی اور کہا ہم 29 اپرل کو پریس کلب کراچی اجتجاج میں بہرپور شرکت کرینگے۔ انشاءاللہ
*_SINDH NURSES ALLAINCE_* _(Official)_