صوباٸی وزیرٍ صحت ڈاکٹر عزرا فضل کے انیشٸیٹو پر ڈاٶ یونیورسٹی سے منسلک نرسنگ اٸنڈ مڈویفری انسٹیٹیوٹ نے بی۔ایس نرسنگ گریجوٸیٹس کے لیے جدید تربیت اور عالمی معیار کے نرسنگ انٹروینشنز کے لیے ایپٹیچوڈ ٹیسٹ کا انعقاد ھوا۔
پاٸلٹ پراجیکٹ کے لیے 25 خواھشمندوں کی میرث پر سلیکشن کے لیے تقریباً 42 گریجوٸیٹ نرسز مطلوبہ ٹیسٹ میں شامل ھوے۔ ڈاٶ یونیورسٹی کا ایگزامنیشن بورڈ ایک دو دن میں میرٹ لسٹ اپلوڈ کریگا۔
اسکے بعد ان نرسز کی تعلیم تربیت اور جدید مہارتوں پر مشتمل کورس ایک مہینے کا کورس کروایا جاٸیگا جسمیں بنیادی ریفریشرس کے علاوہ الیکٹرانک رکارڈ اور جدید آلات کا استعمال بھی سکھا یا جاٸیگا۔ یاد رھے اس پاٸلٹ پراجیکٹ میں شامل LUMHS نرسنگ انسٹیوٹ پہلے ہی ایپٹیچوڈ ٹیسٹ منعقد کرواچکی ہے۔
ھیلتھ منسٹر / ڈپارٹمینٹ کے انیشٸیٹو پر شروع یہ پاٸلٹ پراجیکٹ قومی ساکھ کی حامل مڈویفری لیڈر اور تعلیمی ماہر ڈاکٹر رفعت جان , , ڈاٶ یونیورسٹی نرسنگ أٸنڈ مڈویفری اسٹیٹیوٹ کی ڈاٸرکٹر پرنسیپل, میڈم روبینہ قاسم اور لیاقیت یونیورسٹی آف ھیلتھ ساٸنسز سے منسلک اسکول آف نرسنگ کی ڈاٸریکٹر میڈم پروین امداد کی زیرنگرانی زیرٍ عمل ھوگا۔
پاٸلٹ پراجیکٹ کے نتاٸج کے بعد یہی پراجیکٹ تمام سندھ کی تمام پبلک پراٸیویٹ ھیلتھ یونیورسٹیز میں شروع کرکے ھر سال گریجوٸیٹ ھونے والے سیکڑوں نرسز کو بین الاقوامی سہولیات کے ذریعے بہترین مہارتوں سے آراستہ کرکے ملک اور ملک سے باھر بہترین نرسنگ خدمات فراھم کرنے کے اہل بنانے میں حکومتی مدد جاری رکھی جاٸیگی۔
Comments
Post a Comment
Give your Comments here... اپنی رائے کا اظہار یہاں کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔