تحریر: طارق نور
آج پوری دنیا میں خواتین کے حقوق اور خود مختیاری کے بارے میں بات چیت کی جا رہی ہے جوکہ ایک اچھا قدم ہے۔ بہت سے نسائی لوگ اس کے حق میں بات کرتے ہیں جن میں سے ایک میں بھی ہوں۔ مگر جنسی مساوات کے جن اصولوں کی بنیاد پر ہم خواتین کے کے حقوق کی بات کرتے ہیں ان ہی اصولوں کی بنیاد پر ہمیں مردوں سے ہونے والے جنسی امتیاز کی بھی بات کرنی ہوگی۔
صوبہ پنجاب کے ہسپتالوں آپ کو بہت سی فیمیل نرسز تو نظر آئیں گی لیکن آپ کو پنجاب کے کسی سرکاری ہسپتال میں میل نرسز نظر نہیں آئے گے۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ حکومت پنجاب سرکاری ہسپتالوں میں میل نرسز کو تعینات ہی نہیں کرتی۔ لہذا میل نرسز کی اکثریت صرف نجی ہسپتالوں میں کام کرتی ہے۔
آپ ہسپتالوں میں مرد، خواتین اور بچوں سمیت ہر قسم کے مریضوں کو دیکھیں گے. اس لئیے کچھ پروسیجر مرد مریضوں کو میل نرسز ہی کر سکتے ہیں جیسا کہ کیتھیٹرائزیشن (پیشاب کی نلکی پاس کرنا) وغیرہ۔ اس لئیے دیکھا جائے تو میل نرسز کی ضرورت بھی ہوتی ہے۔ لیکن میل نرسز کی سرکاری ہسپتالوں میں عدم موجودگی سرکاری ہسپتالوں میں بہت سے مسائل جنم دیتی ہے۔
دیکھا جائے تو سندھ اور کے پی کے میں میل نرسز کو سرکاری ہسپتالوں میں تعینات کیا جاتاہے۔لیکن پنجاب میں نہیں۔ لہذا، یہ عمل پنجاب میں میل نرسز کے ساتھ سراسر نا انصافی، جنسی امتیازی سلوک اور جنسی عدم توازن ہے۔ میرا موقف ہے کہ یا تو پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں پچاس فیصد کوٹہ فی میل نرسز کے لئے اور پچاس فیصد کوٹہ میل نرسز کے لئے ہونا چاہیے یا تو پھر اوپن میرٹ ہونی چاہیئے تاکہ جنسی توازن کو برقرار رکھا جائے۔
دوسری طرف سرکاری ملازمتوں میں جب ڈاکٹروں کی تعیناتیاں کی جاتی ہیں تو میل اور فی میل ڈاکٹرز دونوں ہی کی تعیناتی کی جاتی ہے۔ ان کے ساتھ تو جنسی توازن برقرار رکھا جاتاہے۔ تو پھر میل نرسز کے ساتھ جنسی عدم توازن اور جنسی امتیازی سلوک کیوں؟ذرا سوچئے
اکیسویں صدی میں پڑھے لکھے پنجاب میں میل نرسز کے ساتھ جنسی امتیازی سلوک پنجاب حکومت کا یہ انوکھا کارنامہ، بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور سراسر ناانصافی ہے۔
لیکن خوش آئین بات یہ ہے کہ نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق نے اس حوالے سے لکھے گئے میرے ایک خط کا جواب بھی دیا اور رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔
It’s all because of specific group of feminist movement, the majority of this group’s members are also working in Nursing Profession. And, this feminist movement.........?
ReplyDeleteمیل نرسز کا ہونا فیمیل نرسز کے لئیے بھی فائدہ مند ثابت ہے۔
ReplyDelete