------------------------------------
پرائیویٹ اسکولز کے سربراہان ، نرسنگ _اسٹوڈنٹس آور انکے _والدین گرامی_
اسلام علیکم و رحمت اللہ
گذذشتہ کچھ عرصے سے پاکستان نرسنگ کاؤنسل ، سندھ نرسنگ ایگزامنیشن بورڈ اور کچھ اسکول مالکان کے درمیان 400 طلباء کی حیثیت پر ایک قانونی تنازعہ چل پڑا، جسنے ان اداروں کو محتسب اعلیٰ اور ہائی کورٹ تک جا پہنچایا. جو اب سپریم کورٹ تک جانے کو ہے۔
لیکن آس سارے معاملے میں پڑھنے والے جینین بچے بھی متاثر ہو رہے تھے۔
ان اسٹوڈنٹس نے آج بورڈ میں آواز اٹہانے کے بعد منسٹر ہیلتھ محترمہ ڈاکٹر عزرا فضل پیچوہو صاحبہ اور سیکٹریٹ میں بھی اپنے معصومیت کی آواز اٹھائی. اس بات کو دیکھتے ہوئے ڈپارٹمینٹ نے ایز ڈائریکٹر نرسنگ ٹاسک دیا کہ والدین، متاثرہ طلباء کے جائز مسائل کے حل کےلئے، اداروں کے سربراہان کے ساتھ مل بیٹھ کے مناسب حل تلاش کیا جائے۔
اس پسِ منظر میں، 400 کے قریب متاثرہ طلباء والے اداروں کے سربراہان./ مالکان آور اسٹوڈنٹس اور والدین کے کسی ایک نمائندہ کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ کل ,4.12.18بروز منگل 10 سے 12 بجہ کے درمیان ڈائریکٹریٹ آف نرسنگ میں تشریف لائیں تاکہ متفقہ قانونی حل پر اتفاق کیا جا سکے۔
پھر سے وضاحت کی جاتی ہے کہ وزیرِصحت محترمہ عزرا فضل پیچوہو صاحبہ اور ایڈیشنل چیف سیکٹری سر محمد عثمان چاچڑ صاحب کے ہدایات کے مطابق اسٹوڈنٹس کے جائزمسائل کے حل کے لئے یہ کوشش کی جا رہی ہے. اسلئے اسے ان بچوں کے تناظر میں ہی دیکھا جائے جنکا حق ہے کہ وہ امتحان میں بیٹھیں اور اپنے مستقبل کو محفوظ بنائیں۔
پر خلوص
ڈائریکٹر نرسنگ سندھ
کراچی
Comments
Post a Comment
Give your Comments here... اپنی رائے کا اظہار یہاں کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔