صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر کی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کالا شاہ کاکو کیمپس آمد
وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر احسن وحید راٹھور نے استقبال کیا
کالاشاہ کاکو کیمپس میں صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت اہم اجلاس کا انعقاد
یو ایچ ایس کے وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے ویژن، مشن اور جاری پراجیکٹس سے آگاہ کیا
یو ایچ ایس میں ایم بی بی ایس کے نئے ماڈیولر نصاب متعارف کروانے کے حوالہ سے بھی بریفنگ دی گئی
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا اظہار خیال
یو ایچ ایس میڈیکل، نرسنگ کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے، خواجہ عمران نذیر
الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز، ڈاکٹرز کو عالمی تقاضوں کے مطابق اپنی صلاحیت، سکل بڑھانا ہوگی، خواجہ عمران نذیر
ڈاکٹرز کی بڑھتی ہوئی بے روزگاری پر تشویش کا اظہار
الائیڈ ہیلتھ پرفیشنلز، ڈاکٹرز کی ایکسپورٹ بڑھانا ہوگی تاکہ ملکی زرمبادلہ کمایا جاسکے، صوبائی وزیر صحت
فیکلٹی میں اپگریڈیشن کے لئے جدید ریسرچ، جدید سٹڈی سے استفادہ کرنا ہوگا خواجہ عمران نذیر
یو ایچ ایس میں ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ، ٹی ایچ کیو ہسپتال مریدکے کے تمام ڈاکٹرز، سٹاف کو مختلف ڈسپلن میں جدید ٹریننگ دلوائیں گے، خواجہ عمران نذیر
ڈی ایچ کیو شیخوپورہ، ٹی ایچ کیو مرید کے ہپستالوں کو سنٹرز آف ایکسیلینس بنایا جارہا ہے، خواجہ عمران نذیر
یو ایچ ایس کے تمام طلباء ان دونوں ہسپتالوں میں کلینکل، سرجری، ڈینٹل، تھیٹریکل سہولیات سے استفادہ کرسکیں گے، خواجہ عمران نذیر
یو ایچ ایس دونوں ہسپتالوں کے میڈیکل، سرجیکل وارڈز، تھیٹر، ڈینٹل یونٹس کو مکمل اپگریڈ کرے گی، خواجہ عمران نذیر
یو ایچ ایس دونوں ہسپتالوں کا انفراسٹرکچر بھی اپگریڈ کرے گی، خواجہ عمران نذیر
یو ایچ ایس، دونوں ہسپتالوں کے مابین فوری حل طلب معاملات کے لئے سی ای او ہیلتھ شیخوپورہ بطور فوکل پرسن فرائض انجام دیں گے، خواجہ عمران نذیر
ہسپتالوں، یو ایچ ایس کے درمیان معاملات کے حل کے لئے قائم کمیٹی کا ایک سال سے اجلاس نہ بلانے پر برہمی کا اظہار، محکمہ صحت سے رپورٹ طلب
نرسز ہیلتھ سیکٹر میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں، خواجہ عمران نذیر
نرسز اپنی عالمی تقاضوں کے مطابق تعلیمی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے پی ایچ ڈی کررہی ہیں جو خوش آئند ہے، خواجہ عمران نذیر
صوبائی وزیر صحت کا دونوں ہسپتالوں کی اپگریڈیشن کرنے کی کٹمنٹ پر وی سی یوایچ ایس کا شکریہ ادا کیا
Comments
Post a Comment
Give your Comments here... اپنی رائے کا اظہار یہاں کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔