نرسنگ، ڈاکٹر کا لقب، اور معاشرتی احترام ۔ تصویر کے دو رخ
ڈاکٹر کا لقب پی ایچھ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والوں کو دیا جاتا ہے۔ لیکن کیوں کہ ماضی میں میڈیکل میں پی ایچھ ڈی کی ڈگری نہیں تھی تو کچھ ممالک میں میڈیکل میں اعلیٰ ڈگری کے حامل فزیشنز نے ڈاکٹر کے لقب سے جڑے احترام کی خاطر خود کو ڈاکٹر کہلوانا شروع کر دیا۔ یہاں تک تو ٹھیک، لیکن اب ایم بی بی ایس جیسی بیچلر لیول کی ڈگری کے حامل بھی خود کو ڈاکٹر کہلوا رہے ہیں۔ جب ایسا ہوا تو فارمیسی اور فزیو تھراپی والے بھی خود کو ڈاکٹر کہلوانے میں حق بجانب لگتے ہیں۔ لیکن اصل میں ڈاکٹر کا لقب صرف پی ایچھ ڈی کرنے والوں کے لئیے ہی ہے۔
تصویر کا پہلا رخ یہ ہے کہ جو موجودہ روش کے حساب سے نرسنگ میں بیچلر ڈگری حاصل کرنے والے بھی خود کو ڈاکٹر کہلوانے میں حق بجانب ہیں۔ تو کیوں نا ڈاکٹر آف فارمیسی اور ڈاکٹر آف فزیوتھراپی کی ڈگریوں کی طرح بی ایس این کی ڈگری کا نام معاشرتی احترام کی خاطر ڈاکٹر آف نرسنگ کر دیا جائے؟ اور یوں ہسپتال میں ہر کوالیفائیڈ ہیلتھ کیئر پروفیشنل کو ڈاکٹر کہا جائے لیکن سب کا الگ الگ کام مگر ایک جیسا احترام ہو۔
دوسرا رخ یہ ہے کہ احساس کمتری یا احساس برتری انسانی ذہن کے اندر موجود کیفیتیں ہیں۔ ایک انسان معاشرتی احترام کو نظر انداز کر کے اپنی ذات سے مطمعن رہ سکتا ہے اور دوسرا انسان بادشاہ بن کر بھی احساس کمتری کا شکار ہو سکتا ہے۔ تو کیوں نا اپنی سیلف اسٹیم کو کسی ایسے لقب پہ منحصر نا رکھا جائے جسے معاشرے میں زیادہ یا کم احترام کا حامل سمجھا جاتا ہو۔ بلکہ اپنے کام اور قابلیت سے معاشرے میں اپنا مقام خود پیدا کرتے ہوئے نرس کے لقب سے نئی اور الگ پہچان بنائی جائے؟
ان دونوں موقف کے باے میں اپنی رائے سے آگاہ کریں
This is a true
ReplyDelete