پاکستان نرسنگ کونسل نے پورے پاکستان میں 3سالہ جنرل نرسنگ ڈپلومہ پہ پابندی لگا دی ہے۔ 2018 ڈپلومہ کا آخری سال تھا۔ سال 2019میں جنرل نرسنگ کے ڈپلومہ پروگرام میں داخلے نہیں ہونگے۔
پاکستان نرسنگ کونسل کے 24ویں سیشن میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ 2019 میں جنرل نرسنگ ڈپلومہ کے بجائے بی ایس این پروگرام میں داخلے ہوں گے۔ اس کے علاوہ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بی ایس این پروگرام میں فائلوں میں مرد و خواتین کے تناسب میں صوبے اپنی ضرورت کے حساب سے ردوبدل کر سکیں گے۔
اس حوالے سے رجسٹرار پاکستان نرسنگ کونسل نے تمام صوبائی ڈائیریکٹرز جنرل نرسنگ اور صوبائی چیئرمین نرسنگ امتحانی بورڈز کو ایک خط لکھا ہے۔ خط میں صدر مملکت کی ہدایات کا حوالہ دیتے ہوئے ملک بھر میں ڈپلومہ کو ختم کرنے اور بی ایس این کے فائلوں میں مرد و خواتین کے تناسب کے حوالے احکامات جاری کئیے گئے ہیں۔
Comments
Post a Comment
Give your Comments here... اپنی رائے کا اظہار یہاں کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔