صوبہ پنجاب میں 2014 سے کانٹریکٹ پر کام کرنے والی نرسز میں پریشانی پائی جا رہی ہے۔ ایک طرف حکومت یہ کہ رہی ہے کہ ان کی ملازمت کو ریگولر کیا جائے گا، جب کہ دوسری طرف یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ حکومت صرف ان کا کانٹریکٹ 6 ماہ کے لئیے بڑھا رہی ہے لیکن ریگیولر نہیں کر رہی۔
لیکن 31 مارچ 2017 کوجاری ہونے والے سپیشلائزڈ ھیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ اس خط کے مطابق، ان نرسز کا کانٹریکٹ 6 ماہ کے لئیے اس لئیے بڑھایا جا رھا ہے کہ ان نرسز کو مستقل کرنے کا پراسیس مکمل ہو سکے۔ کیوں کہ مارچ میں ان نرسز کا تین سالہ کانٹریکٹ ختم ہو گیا تھا۔ اس لئیے ریگیولر نا کرنے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔